1 دسمبر 2010 - 20:30

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی اور پر امن فضا کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا محرم کے دوران پر امن فضا برقرار رکھنے کے لئے گزشتہ برسوں سے بڑھ کر انتظامات کئے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر کم سے کم دنوں کے لئے پابندی عائد کی جائے۔انھون نے کہا کہ بڑے شہروں میں فلیگ مارچ کا اہتمام کیا جائے اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ریہرسل کا بھی اہتمام کیا جائے۔ اجلاس میں سینئر مشیر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،سینئر وزیر راجہ ریاض،صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ،اراکین صوبائی اسمبلی ،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے۔ 

.........

/110